جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

لندن میں خواجہ آصف کو قتل کی دھمکی دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو نامعلوم شخص کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں اوول گراؤنڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کو گالیاں دیں اور چاقو مارنے کی دھمکی دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص نے پہلے ٹرین میں خواجہ آصف کی ویڈیو بنائی، جب وہ اترنے لگے تو چاقو سے مارنے کی دھمکی اور گالیاں دیں۔

- Advertisement -

واقعہ چند روز قبل پیش آیا جس کی وزیر دفاع کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف ان دنوں لندن میں موجود ہیں وہ ایک دو روز میں آکسفورڈ میں طلبا سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی ایل میں لندن میں مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کا نام شامل ہے۔

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق کا نام بھی شامل ہے جبکہ بہن کے کینسر کا علاج کروانے جانے والی ملائکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں