اسلام آباد وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا پاکستان اوربھارت میں کشیدگی مزیدبڑھ سکتی ہے، بھارت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم جواب دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں کشیدگی مزیدبڑھ سکتی ہے،بھارت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم جواب دیں، بھارت کو جواب ضرور دیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت 3 دن سے جو کر رہا ہے ہم تحمل سے کام لے رہےتھے، بھارت نے کشیدگی اتنی بڑھا دی کہ جواب دینا ناگزیر ہوگیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئےکشیدگی بڑھارہاہے، بھارت نے پہلے 78طیاروں سےحملہ اور پھرڈرون برسائے۔
ان کا بتانا تھا کہ ھارت سمیت عالمی برادری کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے پیشکش بھی کی لیکن 2ہفتے گزرنےکے باوجود بھارت پہلگام واقعہ پر ایک بھی ثبوت نہ دےسکا۔
گذشتہ روز وزیردفاع نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر محمدمالک کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا اب ضروری ہوگیا، تین دن سے جو کچھ ہو رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کوئی آپشن چھوڑ نہیں رہا،بھارت کو جواب نہ دیں تو ایسی حرکتیں معمول بن جائیں گی۔
انھوں نے کہا تھا کہ ہم نے امن کوموقع دے کر دیکھ لیا ٹیبل پر بات نہیں ہوتی ہے پھر بندوق سے ہوگی۔
انھون نے واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں،ہم کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں،پاکستان واحد ملک ہے، جہاں سب سےزیادہ دہشتگردی ہورہی ہے،کالعدم ٹی ٹی پی،بی ایل اےاوردیگرسارےدہشتگردگروپ بھارتی پراکسیزہیں،مودی سےمال کھا رہے ہیں۔