اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف بن گئے ، اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو میں کہ خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی خوش آئند ہے.
خواجہ اصف کا کہنا تھا کہ اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈ کی تبدیلی کا عمل مؤثر انداز میں مکمل ہوا، توقع ہے کہ مزید بہتری آئے گی۔
خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔
سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔