جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

خواجہ آصف کا فیض حمید کو پارلیمنٹ بلانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل فیض حمید کو پارلیمنٹ بلانے کا اعلان کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی 6، 8 مہینے میں نہیں آئی۔

فیض حمید پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ صف نے کہا کہ سرینا ہوٹل میں چائے کا کپ پکڑ کر کہا گیا تھا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا، جنہوں نے ان (دہشتگردوں) کو لا کر بسایا وہ اب ایوان میں آ کر جواب دیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ ستمبر 2021ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے دوران فیض حمید نے بطور آئی ایس آئی چیف کابل کا اچانک دورہ کیا تھا۔ کابل کے سرینا ہوٹل میں چائے کا کپ اٹھائے فیض حمید کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس پر ہر کوئی حیران ہوا تھا۔

دورے کے دوران سابق آئی ایس آئی چیف نے افغان طالبان سے ملاقات تھی جس میں حکومت کے قیام سے متعلق مسائل، افغان سکیورٹی، اقتصادی معاملات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی۔

خواجہ آصف کو فیض حمید کو پارلیمنٹ بلانے کا اعلان

پاکستانی کی موجودہ وفاقی حکومت ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر پر پچھلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں