منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کوئٹہ دھماکا، دہشت گرد مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں، دہشت گرد مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہے اور ڈٹ کر اُن کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہورہے ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فتوحات حاصل کررہا ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

پڑھیں: کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار اور7 شہری شہید

یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے پشین چوک کے قریب واقع نجی اسپتال کے سامنے خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 جوانوں سمیت 15 افراد شہید ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں