جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

خواجہ اظہار کا اپنی پارٹی کو حکومت سے باہر آنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اپنی پارٹی کو پی آر سی کے معاملے پر حکومت سے باہر آجانے کا مشورہ دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے پی آر سی کے حوالے سے نئے قانون پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اپنی پارٹی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دوں گا۔

خواجہ اظہار نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پی آر سی کے معاملے پر حکومت کو خدا حافظ کرنا ہوگا، ہمیں نئے قانون کی ہر حال میں مخالفت کرنی ہوگی، نئے پی آر سی قانون کے تحت پورے صوبے میں کہیں بھی کوئی بھی ایک سال کی رہائش کا ثبوت دے کر پی آر سی حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کون ایسے مشورہ دیتا ہے ہمارے حکمرانو کو؟، نئے قانون کے بعد کوئی بھی صوبہ میں داخلہ اور نوکری حاصل کرلے گا، پہلے ہی میں نے تین سال کی شرط پر جعلی پی آر سی پر کیس کیا ہوا ہے، اور اب تو آسانی سے ایک سال کا ثبوت دو اور مزے کرو، یہ عمومی طور پر پورے صوبہ کا مسئلہ ہے، جعلی ڈومیسائل کیس کی طرح صوبہ کے بھائیوں کو جلد سمجھ آجائے گا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اس معاملے پر عدالت جائیں گے، اگر یہ قانون بن گیا تو سندھ فری انٹری زون بن جائے گا، جہاں آسانی سے ایک سال میں ایک ہی رہائش پر کرایہ نامے جمع کروا کر پی آر سی بنوایا جاسکے گا، یہ سہولت کسی اور صوبہ میں نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں