جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سرفراز احمد نے خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے 30 گیندوں پر 60 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

خواجہ نافع نے اپنی اننگ میں ایک ڈاٹ بال کھیل کر پی ایس ایل کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بھی بنایا۔

- Advertisement -

نوجوان بیٹر کی اننگ کی تعریف موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کی جارہی ہے، ایسے میں سرفراز احمد نے خواجہ نافع سے متعلق دلچسپ کہانی بیان کی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ خواجہ نافع نے پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔

انہوں نے بتایا  کہ اکیڈمی نے خواجہ نافع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کے بعد انہیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں موقع ملا۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ خواجہ نافع دلیر لڑکا ہے اور مستقبل کا اسٹار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع کی شاندار اننگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں