تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

لیگی رہنماؤں کی روش برقرار، اداروں پر الزامات سے باز نہ آئے

لاہور: نون لیگ کی روش برقرار، اداروں پر الزامات لگانے سے باز نہ آئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں نے عمران خان کو یہ سبق سکھایا ہے کہ جو بے لگام، منھ پھٹ اور بدتمیز ہو، اس سے ڈرو، جو بدتمیزی نہ کرے، اسے رگڑا لگادو۔

وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اسی پر بس نہیں کیا، پاکستان کے نظام انصاف پر بھی انگلیاں اٹھائیں اور کہا کہ پاکستان میں انصاف کا نظام یہ ہے کہ کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے، کوئی کئی کئی سال کی بے گناہ سزا کاٹ رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت بدل رہی یا نہیں؟جس نےکہا اسے معلوم ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے جبکہ ایک شخص 10، دس کروڑ کے جلسے کررہا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ جلسے کے پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لاڈلہ ہے اس لئے اس سے کچھ پوچھا نہیں جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -