ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ساتھیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، عمران اورزرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑیں مگرجمہوریت سے نہ لڑیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اوران کے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے، انصاف اور احتساب کا سارا کھیل غیر شفاف اور جانبدارانہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نیب کا اصل کام تفتیش ہے یا تشہیر؟یہ دنیا کی انوکھی تفتیش ہے، جس میں مراسلہ بعد میں ملتا ہے، خبر پہلے جاری ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ ثابت نہ ہوا تومیڈیا ٹرائل کا کون ذمہ دارہوگا، ہمیں رسواکروانے والوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا، ایک دوسرے کی تضحیک سب کولے ڈوبے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران اور زرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑلیں مگر جمہوریت کو نہ لڑیں، عمران اور زرداری کے حملے جمہوری نظام کو اور کمزور بنا رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : ہم بدلے والے لوگ نہیں ہیں، معاف کرنے والے ہیں، سعد رفیق 


یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ سعد رفیق کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہم لڑائی نہیں کریں گے، ہمیں ڈنڈے سوٹے پکڑ کے مخالفین سے لڑنا نہیں ہے، فیصلہ اوپر اللہ نے اور نیچے عوام نے کرنا ہے، ہم بدلے والے لوگ نہیں ہیں، معاف کرنے والے ہیں، ہمیں تو مار مار کے ہمارے بدن کالے کر دیئے گئے مگر ہم نے بدلہ نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سے ڈریں کہ اللہ کا فیصلہ بہت سخت ہوتا ہے، ہمیں کوئی ڈر ور نہیں ہے ہم نے ماں باپ کی قربانی دی ہے، بہت جیلیں کاٹی ہیں، اب اور بھی کاٹ لیں گے مگر ملک کا تماشا لگ جائے گا،۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں