جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بلاول کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں جھانکیں۔ پی پی چیئرمین کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، بھٹو کی پھانسی جوڈیشل مرڈر تھا۔ پیپلزپارٹی نعرے بازی کے بجائے کچھ کام بھی کرکے دکھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں پپیلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ سیف الرحمان دور میں درست احتساب نہیں ہوا اور اس بات کو ہماری قیادت بھی تسلیم کرتی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنی غلطیوں کوماننے سے ہی جمہوریت پروان چڑھتی ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے حوصلے سے قابو کیا اوراب میں میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہوں، ہماری جماعت میں بلی کی طرح میاﺅں میاﺅں نہیں کیا جاتا بلکہ پارٹی میں بات ہوتی ہے اور رائے شماری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج لوگ جمہوریت کا سبق نواز شریف سے لیتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی پی کہ جانب سے الیکشن وقت سے پہلے کرانے کی ٹوٹکی بجائی جارہی ہے اگر وہ بجا رہے ہیں تو میں انہیں یاد لادوں ان کے دن ہم نے ہاتھ پکڑا کر پورے کرائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں