لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سب کچھ دیکھ اورمحسوس کررہےہیں، سیاسی ٹمپرنگ ناکام ہوگی۔
عوام سب کچھ دیکھ اور محسوس کر رھے ھیں
پولیٹیکل ٹمپرنگ ناکام ھو گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 17, 2018
ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں۔
زرداری عمران غیر اعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا کوٸ مستقبل نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 17, 2018
وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کےبغیرنہیں رہ سکتے۔
عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رھے
بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیر نہیں رہ سکتے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 17, 2018
یاد رہے کہ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا تھا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔