اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کے جانے کا وقت آ گیا ہے، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا عمران خان کےجانےکاوقت آ گیاہے اور ان کی حکومت کاخاتمہ ہونے کو ہے، عمران خان کاایک ہی مقصد ہے اپنے مخالفین کے سر کچلنا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہابجٹ نےعوام کی چیخیں نکال دیں، جلدحکومت کی بھی چیخیں نکلنےوالی ہیں، عمران خان نےعوام کومہنگائی کاسونامی دیا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا عمران خان نےرات کوچوروں کی طرح تقریر کی، ان کےجانےکاوقت آ گیاہے اور عمران خان کی حکومت کاخاتمہ ہونے کو ہے۔

عمران خان ایک انتقام سے بھرے شخص ہیں ، ان کاایک ہی مقصد ہے اپنے مخالفین کے سر کچلنا

ن لیگی رہنما نے کہا عمران خان کے بنائےگئےکسی کمیشن کی کوئی وقعت نہیں، وہ ایک انتقام سے بھرے شخص ہیں ، ان کاایک ہی مقصد ہے اپنے مخالفین کے سر کچلنا۔

ان کا کہنا تھا حکومت میں بنے کسی کمیشن کی کوئی حیثیت تسلیم نہیں کرتے ، ہمیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیل میں ڈالا گیا۔

سعدرفیق نے کہا عمران خان ایسے بات کرتے ہیں جیسے چیئرمین نیب ہوں ، نیب وزیراعظم ہاوس کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے۔

بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا بجٹ الفاط کا گورکھ دھندہ ہے جسے عوام نے مسترد کردیا، بجٹ کے بعد اپوزیشن کو نکلنے کی ضرورت نہیں عوام خود نمٹ لیں گے۔

یاد رہے احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی۔

سوسائٹی کیس میں عدالت نے فرہان علی اور ندیم ضیاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور دونوں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں