جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نئی ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں، غلط بیانی نہ کی جائے، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے موجودہ وزیرِ ریلوے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، نئی ٹرینیں بیس روز میں تیار نہیں ہوئیں۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 نئی مسافر ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں، نئی ٹرینیں بغیر منصوبہ بندی صرف کارروائی ڈالنے کے لیے چلائی گئیں۔

سابق وزیرِ ریلوے نے دعویٰ کیا کہ دونوں ٹرینیں ریلوے کے خسارے میں کم از کم 20 کروڑ سالانہ اضافہ کریں گی، ریلوے خسارہ ایک 2 یا 3 برس میں ختم نہیں ہو سکتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 65 سال سے زائدعمر کے افراد کو آدھے ٹکٹ کی سہولت میرے دور سے ہے، احمقانہ باتوں کی بجائے محکمے کی مالی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ میانوالی پنڈی کے بیچ کام یاب ٹرین چلانے سے پہلے ٹریک ٹھیک کرنا چاہیے، شیخ رشید جس ٹریکس پر ٹرین چلانے والے ہیں وہ بولان میل کے لیے پہلے سے اپ گریڈ کیے گئے تھے۔


مزید پڑھیں:  وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید


واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 20 دن میں 2 ٹرینیں تیارکی گئی ہیں، جن مزدوروں نے دن رات کام کیا انہیں 5،5 ہزارانعام دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میانوالی سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور نئی ٹرین چلیں گی، ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے، سب سے بڑا ٹاسک ہی ریلوے کے خسارے کو کم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں