جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھر اور اربوں درخت کہاں ہیں؟ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر اور اربوں درخت کہاں ہیں؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ضمنی الیکشن مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، اور جو کرتے ہیں وہ بتاتے نہیں ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان وہ بنائیں گے جن کا لیڈر کوئی نہیں، یہ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، کروڑوں نوکریوں کے دعوے پورے نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا انتظار ہے، سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ جو ووٹ سے آئے گا وہ ملک کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، ضمنی الیکشن میں عمران خان میرے مقابلے میں کسی سیاسی شخصیت کو کھڑا کرتے۔

دو روز قبل خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں والٹن روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے منصوبوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 14 اکتوبر کو این اے 131 میں شیر جیتے گا اور لوٹا بھاگے گا، لوٹوں کو ٹکٹ ملے تو عوام لوٹوں کو مسترد کر دیتے ہیں، ووٹ کی حرمت پر پہرہ دیا جائے گا اور اگر ضمنی انتخابات میں کسی نے دھاندلی کی تو اس پر مست قلندر بھی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں