منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امید ہے عمران خان جلد سیاست سیکھ جائیں گے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سکھانا بھی ہماری ذمہ داری ہے، امید ہے وہ آہستہ آہستہ سیاست کرنا سیکھ جائیں گے، ہم کوئی عمران خان نہیں ہیں جو 9 دن یا 90 دن میں پاکستان کو بدلنے کا دعویٰ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوثیہ کالونی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کپتان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور کو تھانے میں جا کر ماں کی یاد آجاتی ہے۔

عمران خان اور ان کے حامی ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہتے ہیں لیکن ان کے جھوٹوں کا اثر ووٹرز پر کبھی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سی پیک لیکر آئے ہیں اور یہ ہی نہیں پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کم ہوچکی ہے، بجلی کے کارخانے اورڈیم بن رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ریلوے برباد ہوچکا تھا ،اب اپنے پاوں پرکھڑا ہے اورآج اس کی آمدنی بھی دگنی ہوچکی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں قتل عام تقریباًرک چکا ہے، بھتا خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی چیخیں نکل گئیں ہیں لیکن پھر بھی ہماری کرادر کشی کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں