ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سیاستدانوں کوسیاست کرنے دی جائے، پی ایس پی مصنوعی جماعت ہے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیشہ وزیر اعظم ہی غلط کیوں؟ کیا کبھی چیف جسٹس یا آرمی چیف غلط نہیں ہوسکتے؟ پی ایس پی ایک مصنوعی جماعت ہے، سیاست کرنے والوں کو سیاست کرنے دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی کتاب ” زندہ تاریخ “کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت کی جانب سے نااہلی کے باوجود مسلم لیگ کا صدر بنایا ہمیں اس پر فخر ہے، ہماری صفوں میں اچھے برے لوگ ہونگے لیکن جمہوریت کو چلنے تو دیں۔

- Advertisement -

پاکستان میں ابھی مکمل جمہوریت کی ضرورت ہے، نظریہ ضرورت کو پاکستان کے عوام قبول نہیں کریں گے، آئین کی سر بلندی کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کوئی شخص ایسا نہیں جو فوج سے پیارنہ کرتا ہو، سیاست کرنے والوں کو آزادی سے سیاست کرنے دیں، سیاسی جماعت کو لیڈ کون کرے گااس کا فیصلہ سیاسی جماعت ہی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ایک مصنوعی جماعت ہے اس کا کچھ نہیں ہوسکتا، جومرضی کرلیں، بہتر ہوتا ایم کیوایم کے لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیا جاتا۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نہ ہوتی تو آج کا پاکستان مختلف ہوتا، دو بڑے لیڈر سب سمجھ گئے تھے لیکن ان میں سے ایک نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی طرح میں بھی سازشوں کا شکار رہا، سیاست میں جاوید ہاشمی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ن لیگ ہو یا نہ ہو ہاشمی صاحب سے تعلق ٹوٹ نہیں سکتا۔

عدلیہ بحالی تحریک میں دو بارجیل گیا، سب اس دن کیلئے نہیں کیا تھا، ایسے فیصلے کرنے کیلئے ماریں نہیں کھائی تھیں، جاوید ہاشمی اور ہم نے ایک ہی جماعت میں دہائیاں گزاریں، خوشیاں کم ملیں مگر دکھ بہت سے اکٹھے دیکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں