جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو مایوسی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے  کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی جماعت کوٹے سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے تو دال میں کچھ کالا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فارغ کرانے کے شوقین افراد کو سینیٹ انتخابات میں مایوسی ہوگی، قوم بھی دیکھے گی کہ کون الزامات لگاتا رہا اور کس نے ملک کی خدمت کی۔

عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ ایک صاحب نے سارے معاملات بگاڑنے کی کوشش کی، بلوچستان مسئلے کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ نشستیں لینا چاہتے ہیں، سینیٹ میں کوئی کوٹے سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے تو دال میں کچھ کالا ہے،چار مارچ کو گندا کھیل کھیلنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب آج ہی کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا شاہد مسعود سے متعلق کہنا تھا کہ ایسے لوگ عقل سے عاری ہیں، ملک میں سب ہی برے ہیں تو یہ آگے کیسے بڑھ رہا ہے؟۔

شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ملک کو چلاتے ہیں ان کا احترام کرنا چاہیے، ادارے بھی سوچیں ملک کو پارلیمنٹ چلاتی ہے، اداروں کے درمیان فاصلوں سے ریاست کو نقصان ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک میں عدلیہ کے ذریعے سیاسی محاذ آرائی چاہتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں