بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے،سعدرفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے، کھڑے رہیں تو مارتے ہیں جواب دیں گے تو کہتے ہیں گستاخ ہو۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم ووٹ مانگتےہیں اورلوگ دیتے ہیں، اس کا ایک مقصد تو ہوگا، ووٹ کی طاقت سے ہم اپنا ملک کا نظام چلاتے ہیں اور ووٹ سےنمائندےاورمشکلات حل کی جاتی ہیں۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دھرنے نہ دیتے ہمیں کام کرنےدیتے اور ہم پر ہر وقت تنقید نہ کرتے تو آج لوڈشیڈنگ کا  100فیصد خاتمہ ہوتا، روز ٹی وی پرگالیاں دیتے ہیں،لوگ احتجاج اورسڑکیں بند کرتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمیں بولنے کی اجازت تک نہیں دی جاتی، ساری زندگی کام کیااب یہ کام چھوڑبھی نہیں سکتےہیں، کھڑے رہیں تو مارتے ہیں جواب دیں گے تو کہتے ہیں گستاخ ہو۔


مزید پڑھیں : مجھے پاکستان کا کرپٹ ترین شخص بناکر پیش کیا جارہا ہے: خواجہ سعد رفیق


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایل این جی لے کر آئے ہیں، لاہور کے حالات بدل گئے مگر کراچی کےحالات وہی ہیں، پنجاب کےاسپتالوں میں صرف پنجاب کے مریض نہیں ہوتے، کےپی،سندھ سمیت پورے پاکستان کے مریض آتے ہیں۔

سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان اورزرداری نے اپنے صوبوں میں اسپتال نہیں بنائے، لوگوں نے پیپلزپارٹی کوفارغ کردیا ہے، اب برادری،رشتہ داری پر نہیں کام پر ووٹ ملتا ہے، اب جھوٹے الزامات لگا کر ووٹ نہیں ملتا۔

وفاقی وزیر  ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور ہمیں عدالتوں میں گھسیٹاجارہاہے آپس کی لڑائی میں ہم سب ہارجائیں گے، گھرکی لڑائی کو ختم کر کے آئین کے دائرے میں رہ کرکام کریں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں صرف اس لیے گھسیٹا جارہاہے تاکہ عوام ہم سےمتنفرہوجائیں۔ بھٹو کو پھانسی دی گئی تو پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوئی۔ زرداری کراچی کا کچرا اٹھالیں،عمران کچھ نہ کریں کم از کم پشاورکے چوہے ہی مار لیں، عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں