اشتہار

خواجہ سعد رفیق کا علی امین گنڈا پور سے بیان واپس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے علی امین گنڈا پور سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا چڑھائی کی باتیں اور حکومت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی مشکلات ہیں،عوام پریشان ہیں، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہی ہے، کوشش ہے سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری یہاں آئے، دوسرے ممالک سے بھی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشش جاری ہے۔

سعد رفیق نے بتایا کہ پارٹی میں اکثریت چاہتی ہے نوازشریف قائدہیں توصدارت بھی سنبھالیں۔

- Advertisement -

علی امین گنڈا پور کے بیان کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضےکا بیان غیر ذمہ دارا نہ ہے، چڑھائی کی باتیں اور حکومت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی ، پی ٹی آئی نے حملےکی اتنی باربات کی کہ بات 9 مئی تک جاپہنچی جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤنہیں ہونا چاہیے،علی امین گنڈا پور بیان واپس لیں۔

شہر یار آفریدی کی گفتگو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کل ایک پی ٹی آئی رہنما نے کہا وہ براہ راست ملٹری قیادت سےبات کرناچاہتے ہیں ، ایساہے تو سول سپر میسی سے نکل جائیں ، بانی پی ٹی آئی کی عادت ہےایک ہاتھ گریبان پردوسرا پاؤں پرہوتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سیاستدان کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی، اب بلی نہیں بلا تھیلے سے باہر آ گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں