اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک سال سے ریلوے کو سونگھا جارہا ہے، قوم کی خدمت کرو اور پھر یہ سب بھی برداشت کرو، پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی خریداری سے متعلق تحقیقات پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2011 میں وائٹ پیسے سے 44 کینال زمین خریدی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گوشواروں میں زمین کو ظاہر کیا جبکہ میرے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے 2014 میں جگہ خریدی، اور 2016 میں 50 کینال زمین کا پیراگون سے تبادلہ کیا۔
چیف جسٹس کا پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ماضی میں 50 کینال زمین خریدی جس کی مالیت میں اضافی 3 کروڑ روپے ادا کیے، ساری ٹرانزیکشن بینک چینل کے ذریعے ہوئیں، کون ساغلط کام کیا ہے کہ 6،7 سال سے ہمارے خلاف کیس چلایا جارہا ہے، خیال رہے کہ پیراگون میں 50 کینال کی زمین ہے جس کے ڈپلویلپمنٹ چارجز بھی دیے گئے ہیں۔
بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق
خیال رہے کہ نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی خریداری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور نیب کی تین رکنی ٹیم ان سے تحقیقات کررہی ہے جبکہ سعد رفیق تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔