لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ ریلوےکاپہیہ جام کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ جائزمطالبات تسلیم کرنےکاعندیہ پہلےدےچکے تھے،ٹرین ڈرائیورزکی ہڑتال کااقدام بلا جوازاوربلیک میلنگ تھی۔
ٹرین ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا عندیہ پہلے ھی دے چُکے تھے ، ھڑتال کا اقدام بلا جواز اور بلیک میلنگ تھی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 23, 2017
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوےکاپہیہ جام کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا ہے۔
ریلوے کا پہیہ جام کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ھے – ریلویز کا پسنجر آپریشن پوری طرح بحال ھو چکا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 23, 2017
وزیرریلوے کا کہنا ہےکہ حادثات کےذمہ دار ڈرائیورزکوقانون کے شکنجے سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہڑتال پر نہ جانےوالے ڈرائیوروں،مینجمنٹ،پولیس کا شکر گزار ہوں۔
انسانی جانوں کےضیاع کےذمہ دار ڈرائیوروں کو قانون کے شکنجے سے نہیں نکال سکتے
ھڑتال پر نہ جانےوالے ڈرائیوروں،مینجمنٹ اور پولیس کا شکر گزار ھوں— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 23, 2017
ریلوے ڈرائیورز کا آج رات سے ہڑتال پر جانے کا اعلان
واضح رہےکہ ریلوے ڈرائیورز نے گزشتہ رات 12 بجے سے ریل گاڑی کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا تھا۔