لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی زیرقیادت اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج کرتے جارہی ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے دنیا نے دیکھ لیا،سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے اصل ارادے بےنقاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری بھی شرکت کریں گے۔