بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

منصفو اورمحتسبو! اب بس بھی کردو ،خدارا پاکستان کوچلنے دو، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھرعدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا منصفو اورمحتسبو! اب بس بھی کردو ، خدارا پاکستان کوچلنے دو، ن لیگ اور اسکی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم زوروں سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ وفاقی وزیر بھی قائدین نقش قدم پر چل رہے ہیں ، ایک لیگی رہنما کو توہین عدالت پرسزا اور دو کو نوٹسز بھی ہوئے، اس کے باوجود لیگی رہنماؤں کی عدلیہ پر تنقید بدستور جاری ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اایک بار پھرعدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیارےمنصفو اورمحتسبو، اب بس بھی کردو ،خدارا پاکستان کوچلنے دو ، ستر سال جمہوریت پسندوں کو چور کہہ کر ملکی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا۔


سعد رفیق کا کہنا تھا ہر بارموقع ملنے پر عوام نے ووٹ انہیں ہی دیا، الیکشن ہوئے تو اس بار بھی یہی ہوگا، ن لیگ اور اسکی حکومتوں کی کردارکشی کی مذموم مہم زوروں سےجاری ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی جماعتوں،اداروں میں منفی عناصرجمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انصاف ،احتساب کےاداروں کےغیرقانونی استعمال سے انتشارپھیل رہاہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کو جاہلوں سے نہیں پڑھے لکھے فاشسٹوں سے خطرہ ہے، پرہیز گاری کا زعم اچھے خاصے لوگوں کو غیر متوازن کر دیتا ہے۔


مزید پڑھیں :  چار سال میں ہمیں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، خواجہ سعد رفیق


یاد رہے  چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چار سال میں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، نواز شریف آج سے نہیں 1990 سے نشانے پرہیں، یہ پاکستان ہے فرانس یا امریکا نہیں، اخلاقیات کا درس نہ دیا جائے۔ 

انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، فیصلوں پر رائے دینے کا حق ہے۔ ایسے ریمارکس دیئے جائیں گے جو اخلاقی طور پر جائز نہیں، ان پر شکوہ شکایت تو کر سکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں