اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چوہدری نثاراورنوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے،سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثارنے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثار نے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔

سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زیادتی یا ناانصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے، چوہدری نثار نے نواز شریف کی واپسی پر گلے شکوے بھی کیے۔


مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثارکی ملاقات


یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا، سابق وزیر داخلہ نے نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نوازکی صحت سے متعلق دریافت کیا جبکہ سیاسی صورتحال اورپارٹی اموربھی زیرغور آئے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف لے کر لندن روانہ ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں