اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وراسٹائل اداکارخیام سرحدی کو بچھڑے5برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ٹیلیویژن، ریڈیواورفلم کے وراسٹائل اداکارخیام سرحدی کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔

پاکستان کے مختلف مشہورڈرامہ سیریلزمیں جلوہ گر ہونے والے خیام سرحدی نے اپنے منفرد انداز سے ہرکردارکو بخوبی نبھایا۔

خیام سرحدی کو اردو پڑھنے میں دشواری کے باعث ڈرامہ اسکرپٹ رومن اردو میں تحریر کر کے دیا جاتا تھا جسے وہ احسن طریقے سے ادا کرتے۔

خیام سرحدی جن لازوال ڈراموں میں اپنی اداکاری کے سبب مشہورہیں ان میں وارث، ریزہ ریزہ، غلام گردش، من چلے کا سودا ہو یا دہلیز، داستان، سورج کے ساتھ ساتھ شامل ہے۔

3فروری 2011 کی شب ایک ڈرامے کی عکس بندی سے واپسی پر دل کا دورہ خیام سرحدی کے لئے جان لیوا ثابت ہوا اور یہ عظیم فنکار ڈرامہ انڈسٹری سمیت اپنے چاہنے والوں سے بچھڑگیا۔

خیام سرحدی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس ایواڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں