ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

مودی تو فلم ’مسٹر انڈیا‘ کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے، کھئیل داس کوہستانی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم ’مسٹر انڈیا‘ کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔

کھئیل داس کوہستانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے وہاں مسلمانوں اور سکھوں کو عزت نہیں دی جاتی۔

وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ مودی اقلیتوں کے قاتل اور دشمن ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو ہر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سر کا تاج سمجھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کی جارحانہ سوچ نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں شہادتیں دے کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کو بلوچستان میں نیست و نابود کر رہے ہیں، پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑا جا رہا ہے، گجرات میں مسلمانوں کا خون بہانے والا دہشتگرد مودی پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔

’واقعہ ابھی ہوا اور فوری 10 منٹ میں ایف آئی آر کیسے ہوگئی؟ میں بھی ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہوں، ہندو دھرم میں دوسروں کا احترام ہے۔ مودی کی جنگی سوچ ہے یہ دو مذاہب کو لڑانا چاہتے ہیں۔‘

کھئیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں