جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر9 سال سے کھڑے بنگلا دیشی طیارے کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ 9 برس سے موجود بنگلا دیشی ائرلائن کے جہاز کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بنگلا دیشی ایئر لائن کو کراچی ایئر پورٹ پر پارک اپنا طیارہ ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

مذکورہ نوٹس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ اشتہار جاری کیا ہے، یونائیٹڈ ائیر لائن کا جہاز گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے واجبات کے تنازعے کی بنا پر ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مقامی عدالت میں اس تنازعہ کے بارے میں جاری حالیہ فیصلے پر سی اے اے نے ائرلائن کو جہاز ہٹانے کا کہا ہے۔

اخبارات میں شائع کرائے گئے نوٹس میں یونائیٹڈ ایرویز کا ایئربس 310 طیارہ کو 27 نومبر تک جہاز ہٹانے کا کہا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں طیارہ ضبط کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے، کراچی ایرپورٹ پر پارک طیارہ فلائٹ سیفٹی کی خلاف ورزی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں