کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم احسان الحق نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی کےپی کو مطلوب تھا، ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے، ملزم دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کا تعلق صوابی سے ہے، جسے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔