منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آگئے ہیں۔ پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کا معاملہ آج زیر غور آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی استنبول میں ترکی کے آئین کی سالانہ تقریب میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ چیف جسٹس 2 روز کراچی میں قیام کے بعد کل شب اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فرائض سر انجام دیں گے جس میں پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کا معاملہ زیرغور آںے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس وفاقی حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے لیے لکھے گئے خط کا بھی جائزہ لیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مقبول باقر کراچی میں ہی موجود ہیں جبکہ قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پیر سے کراچی آ رہے ہیں جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس کراچی میں موجودگی کے دوران کمیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں