اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک اور شہری کو لوٹ کر 8 لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔

شہر قائد میں بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ متحرک ہے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں شہری سے 8 لاکھ روپے چھین لیے گئے، شہری بینک سے رقم نکال کر جیسے ہی گھر کے قریب پہنچا لوٹ ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے رقم لوٹی اور فرار ہوئے، ملزمان نے بینک سے گھر تک شہری کا تعاقب کیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 5 میں نجی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا تھا۔ ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ فرار ہوا تھا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ کار سوار شہری رقم لے کر گھر کے قریب پہنچا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے آ پہنچے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹی اور واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں