کراچی : شہید ملت روڈ پر شہری نے فائرنگ کرکے ایک مبینہ ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس موقع پر ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد شہید ملت روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 3 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے انہیں دیکھ لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار شہری نے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ڈاکو کو گولی مار دی، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 19 مئی کو کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل کردیا گیا تھا جبکہ ایک شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوا تھا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہریجاں بحق ہوگیا تھا، قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔