کراچی : کھوکھرا پار کے علاقے میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار تھانے کی حدود مدینہ کالونی یوسی پانچ میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے.
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیاجارہاتھا، تاہم ایک نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا.
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فہد اور زخمی ہونے والے کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے.
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے.