پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان کی سیاست دم توڑگئی ہے:لیگی وزرا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیرخواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق نے مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست دم توڑ گئی ہے‘ وہ پانامہ پیپرز پرسیاست کررہے ہیں‌۔ خواجہ آصف نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلے ہیں.وہ اپنے تحریری وعدے سے مکر گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق پانامہ لیک کی دسویں سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت کے باہروزیر دفاع خواجہ آصف اوروزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی سیاست دم توڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ابتدائی الزامات کی سیاست میں تو ان کی سیاسی زندگی میں رمق باقی تھی تاہم اب یہ رمق بھی ختم ہوگئی ہے. عمران خان نے اخباری تراشوں پر انحصار کیاجن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پانامہ پیپرز کے حوالے سے الزمات کہا ں سے شروع تھے اور کہا ں آگئے ہیں . ان کے الزامات کی ابتدا منی لانڈریگ سے ہوئی تھی. پھر انہوں نے وزیراعظم کی کرپشن واضح کرنے کا شور مچایا. اس میں بھی کامیابی نہیں ہوئی. تواب وزیراعظم کی تقریر کو زیر بحث لا رہے ہیں.

وزیرِمملکت نے کہا کہ عمران خان دراصل میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں‌ جبکہ سیاست دان عوام کے درمیان اور پارلیمنٹ میں زندہ رہتا ہے۔ خواجہ اآصف نے کہا کہ صبح صبح پوری پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں وزیراعظم پر الزام تراشی کرنے آجاتی ہے .انہوں نے کہا کہ عمران خان تم انتظار ہی کرتے رہوگے کیونکہ میاں نواز شریف 2018 کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں‌ نے کہا کہ تحریک انصاف کواعتراض ہے کہ وزرا سپریم کورٹ کیو ں آتے ہیں تو خان صاحب ہم پہلے مسلم لیگ کے ورکرز ہیں پھر وزیرہیں۔

مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد عزیز نے کہا کہ عمران خان نے گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلے ہیں. انھوں نے قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا ہے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں اوراداروں کو دباؤ میں لا نا چاہتے ہیں ۔ یہ ان کا پرانا طریقہ کار ہے. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے ہم پر الیکشن میں‌ دھاندلی کے الزامات لگائے. ہم نے خندہ پیشانی سے اس الزام کو قبول کیا اور کہا اگردھاندلی ثابت جاتی ہے تو ہم استعفی دے دیں گے. اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہوئے ۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارے وکیل نے واضح کیا ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ہے قانونی ماہرین کی رائے ہے میں ٹینبلیٹی کامطالبہ کرسکتے تھے. انہوں نے کہا الیکشن کمیشن سے بھاگ کر یہ لوگ سپریم کورٹ میں آئے ہیں. تحریک انصاف روز موقف بدلتی ہے . وزیر ریلولے نے کہا کہ فتح سچ کی ہوگی.

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے خان صاحب نے بولا تھا اگر میں غلط ثابت ہوا تو اپنا الزام واپس لے لوں گا. مگر ایسا نہین ہوا. عمران خان اپنے تحریری وعدے سے مکر گئے ۔ انہوں کہا کہ عمران خان کو سنجیدہ اپوازیشن کرنا نہیں آتی ہے.

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان جیسا ٖغیر سنجیدہ انسان پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایک ہی کام ہے اور وہ ہے جھوٹ کو سچ میں بدلنا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین پانامہ پیپرپر سیاست کر رہے ہیں.وہ 2018 کے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں