جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’کھل کے کھیل پیارے‘ پی ایس ایل 9 کا اینتھم جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل سیزن 9 کا گانا ’کھل کے کھیل پیارے‘ جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 9 کے اینتھم کو جاری کردیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اینتھم کی تھیم ’کھل کے کھیل‘ ہے جبکہ گانے کے بول ’کھل کے کھیل پیارے کب تو ڈرے گا‘ ہیں۔

- Advertisement -

تین منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو میں ٹیموں کی کارکردگی دکھائی گئی ہے جبکہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گانے پر رقص بھی کررہے ہیں۔

پی ایس ایل کے نئے گانے کو چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں گانے کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے ٹیزر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں