جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس 3 سال بعد کھول دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کھول دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہراہ کھلن پر اظہار مسرت کیا ہے۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے حکام اور ٹیم ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا 3 سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے میں رکاوٹ دور ہو گئی، جو سفر نومبر 2019 میں رُکا تھا، وہ 2023 میں پھر سے بحال ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا 2018 میں سی پیک جس رفتار پر چھوڑ کر گئے تھے، اسے دوگنا سے زیادہ رفتار سے بڑھانا چاہتا ہوں، سی پیک نواز شریف اور چین کی عظیم قیادت کا خطے اور عوام کے لیے خوش حالی اور ترقی کا تحفہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کا جرم کیا اور دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے، عمران خان نے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے، ہم نے سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی۔

واضح رہے کہ 2019 میں کرونا وبا کے باعث خنجراب پاس کو بند کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں