لاہور : چلڈرن اسپتال میں خناق کے مرض میں مبتلا مزید دو بچے دم توڑ گئے جس کے بعد اس بیماری سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چونتیس ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال اور فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خناق کے دو کیسز رپورٹ ہوئے اور اس مرض سے اب تک چونتیس بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آج لاہور کے چلڈرن اسپتال میں لاہور سے تعلق رکھنے والی سات سال کی بچی مومنہ جبکہ گوجرانوالہ کا بارہ سال کا حماد خناق کے باعث دم توڑگیا، جس کے بعد خناق سے ہونے والی اموات کی تعداد چونتیس ہوگئی ہے ۔
چلڈرن اسپتال لاہور میں خناق سے متاثرہ سات بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔