اسلام آباد : وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہے، امریکاکوئی غیرمعمولی حرکت نہ کردے اس کاہمیں خدشہ ہے،امریکاکی متوقع شرارت کاسامنا کرنےکے لئے مکمل تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہے، ٹیلرسن اور میٹس نے سفارتی آداب کے مطابق گفتگو کی، ٹیلرسن اور میٹس کی گفتگو میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ امریکاکی متوقع شرارت کاسامنا کرنےکےلئےمکمل تیارہیں، اس ساری صورتحال کاتجزیہ کرنےکی ضرورت ہے ، ساری صورتحال کاجائزہ لےرہےہیں، ساری صورتحال پر ٹھنڈےدل کے ساتھ غور کر رہےہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کوکسی قسم کا خوف نہیں، امریکاکوئی غیرمعمولی حرکت نہ کردے اس کاہمیں خدشہ ہے، امریکی ردعمل کےلئےمکمل تیار ہیں۔
انھوں کا کہنا تھا کہ امریکا16 سالوں میں اب تک14 ارب ڈالر دے سکا ہے، امریکا کی طرف اب بھی 9ارب ڈالر سے زائد کی رقم ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان’خود مختار، جوہری طاقت ہے، ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتی، خرم دستگیر
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح انداز میں امریکہ کو بتا دیا کہ وہ افغانستان میں ناکامی پر الزام تراشی نہ کرے پاکستان’خود مختار، جوہری طاقت ہے، ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتی، جماعت الدعوۃ کے خلاف حالیہ کارروائی کا امریکہ سے تعلق نہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان ضربِ عضب کے بعد کا پاکستان ہےامریکہ ہم سے انسدادِ دہشتگردی سیکھنے کی بجائے دشنام طرازی کر رہا ہے، انڈیا پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین بھی استعمال کر رہا ہے، تعاون کی زبان میں بات ہونا چاہیے۔