جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پولینڈ کے وزیر دفاع خرم دستگیر کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

وارسا: پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے پولینڈ کے دارالحکومت میں اپنے ہم منصب ماریو بالزاک کو ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انجینئر خرم دستگیر پولینڈ کے قومی دفاع کے وزیر کی دعوت پر پولینڈ کے دورے پر ہیں جہان دونوں وزرا میں ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال، باہمی تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی امور کے بارے میں مختلف آئیڈیاز پر غور کیا گیا۔ وزرا نے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

دونوں ممالک کے وفود نے علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورت حال پر غور کرتے ہوئے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ خرم دستگیر نے پولش حکام کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر دفاع نے پولینڈ کے حکام کو پاکستان میں اقتصادی ترقی، جمہوری استحکام اور دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پولش وزیر دفاع بالزاک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، پولینڈ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مذاکرات سے قبل پولش وزیر دفاع نے خرم دستگیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم 45-1942 میں پولینڈ کے تیس ہزار شہریوں کو کراچی میں پناہ دینے کے واقعے کو نہیں بھولے ہیں۔ پاکستانی وزیر دفاع نے بھی پاکستان ائیر فورس کی تشکیل میں پولش پائلٹس کے کردار کو یاد کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں