تازہ ترین

بجلی کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ رات دس بجے تک بجلی کو مکمل بحال کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر توانائی نے بتایا کہ صبح 7 بج کر 34 منٹ پر نارتھ ساؤتھ ترسیلی کوریڈور میں وولٹیج کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ آیا، فریکوئنسی میں بھی اتار چڑھاؤ آیا جس سے نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی متاثر ہوئی، نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی متاثر ہونے سے ملک میں بجلی کا وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں کوئی خرابی یا حادثہ نہیں ہوا، کےالیکٹرک نے بھی جزوی طور پر سسٹم بحال کر دیا ہے، ہائیڈل سسٹم کو دوبارہ چلانے میں کچھ مشکلات در پیش ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ امید ہے کہ آج رات تک ملک میں بجلی بحال کر دی جائے گی، بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پورے ملک میں ٹیمیں فنی خرابی دور کرنے کیلئے متحرک ہیں، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، کےالیکٹرک کو بھی بجلی کی فراہمی کیلئے کام ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر دلچسپ میمز کی بھرمار

خرم دستگیر نے کہا کہ پاور بریک ڈاؤن کی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی متاثر ہوئی جس سے بریک ڈاؤن ہوا، بجلی کا ترسیلی نظام محفوظ ہے۔

ادھر ساڑھے9گھنٹےگزرنےکےباوجود بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے تاہم حکومت کی جانب سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداواری حد 8ہزار میگاواٹ پوری کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے لئے منگلاڈیم سےکچھ دیرمیں1ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کاپیداواری لیول8ہزارمیگاواٹ تک پہنچنےپرفریکونسی میچ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -