تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران حکومت کیوں ہٹائی گئی، خرم دستگیر کی دل کی بات زبان پر آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خرم دستگیر نے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی اہم وجہ بتا دی۔ ان کے دل کی بات بلآخر زبان پر گئی۔

وفاقی وزیر خرم دستگیئر نے کہا کہ سال کے آخر میں بڑی تبدیلی آنا تھی، نظر آ رہا تھا کہ عمران خان اگلے پندرہ سال رہے گا، کچھ ماہ پہلے کہا گیا تھا کہ نیب کے 100 جج اور لگیں گے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت ہم سب نے نااہل ہونا تھا، ان کا خیال تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور سب کا صفایا کر دیں گے، یہ ہمارے خدشات نہیں معلومات ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دل کی بات زبان پر آگئی، خرم دستگیر نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ اپوزیشن کو کرپشن مقدمات سے بچانے کے لیے سازش کے ذریعے عمران خان حکومت کو ہٹایا گیا۔

خرم دستگیر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ بدمعاش معیشت کو مار رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -