تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

’بشریٰ بی بی کیپٹن مائنڈ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہیں‘

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما خرم روکھڑی نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی، سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید اور بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم روکھڑی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیر آباد واقعے کے بعد جو ڈائریکشن پکڑی درست نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو کئی بار سمجھایا کہ اینٹی اسٹیٹ بیانیے نہ چلیں، پی ٹی آئی میں کچھ لوگوں نے کوشش کی کہ اداروں سے تصادم چلتا رہے، ڈیزائن کے ساتھ اداروں کے خلاف بیانیے کو شروع کیا گیا۔

خرم روکھڑی نے کہا کہ انتظار میں تھا کہ کب اس غبارے سے ہوا نکلے گی، 5 دن میں 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی گئی جس کے ثبوت موجود ہیں، 3 دن کے اندر منصوبہ بندی کی گئی تھی اور جیسے ہی گرفتاری ہوئی بچے نکل پڑے، جذباتی بچوں کو آگے رکھا گیا جنہوں نے اہم تنصیبات پر حملے کیے۔

’9 مئی کو لوگوں کو مروانے کا پروگرام تھا‘

’9 مئی کے واقعات ڈیزائن کیے گئے تھے کیونکہ یہ خانہ جنگی چاہتے تھے۔ 9 مئی کو لوگوں کو مروانے کا پروگرام تھا تاکہ ملک میں انتشار بڑھے۔ مجھے کچھ عرصہ پہلے پتا چل گیا تھا کہ یہ لوگ کچھ کرنے جا رہے ہیں۔ ایک اوورسیز نے پیغام بھیجا کہ کچھ کریں ان لوگوں کو ٹارگٹ ملنے والے ہیں۔ ثبوت کی بنیاد پر 9 مئی کے واقعات پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم چیئرمین پی ٹی آئی کیوں اہم ادارے کے خلاف تھے؟ ریاست مدینہ کا نام پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمیں اداروں کے ساتھ نہیں لڑنا چاہیے، جس راستے پر چلایا جا رہا تھا لوگ اس پر نہیں چلنا چاہتے تھے، جو بیانیہ بنایا گیا تھا اس پر لوگ چلنے کے حامی نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی تفتیش مکمل ہو جائے گی تو بہت سی چیزیں کھل جائیں گی، تفتیش ہو جائے گی تو پتا چل جائے گا کہ کسی خاص ایجنڈے پر چل رہے تھے۔

’چیئرمین پی ٹی آئی کو ختم کرنے والی بات سراسر جھوٹ اور ڈرامہ ہے۔ حقیقی آزادی یہ سب باتیں جھوٹ تھیں سب ڈرامہ تھا۔ عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ سب ڈیزائن تھا اور ایگو ڈیزائن کیلیے بچوں کو استعمال کیا گیا۔‘

’فیض حمید کسی خاص مقصد پر چل رہا تھا‘

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق خرم روکھڑی نے کہا کہ فیض حمید واحد شخص ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، میں نے ایک عرصہ پہلے اس کا باقاعدہ نام لینا شروع کر دیا تھا، وہ کسی خاص مقصد پر چل رہا تھا۔

’فیض حمید کو آرمی چیف بنوانے کی کوشش تھی اس لیے لانگ مارچ کیا گیا۔ ثبوت نہیں لیکن آرمی چیف کی تعیناتی پر لانگ مارچ کا مقصد کیا تھا‘

خرم روکھڑی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی راستے جدا بھی کرلیں پھر بھی شریک مجرم ہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دونوں مجرم ہیں، بشریٰ بی بی کیپٹن مائنڈ ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہیں، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کیپٹن مائنڈ تھی وہ ہی راستہ دکھاتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -