اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’’مولانا حکومت کی رخصتی کا خواب دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کی رخصتی کا خواب دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر حکومت میں اپنے حصے کی جدوجہد کرتے ہیں، ان کا ملین مارچ این آر او کے حصول کے لیے ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھول جائیں کیونکہ ان کے اتحادی نیب کو منہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جیسے لوگوں کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، مولانا اتنی جدوجہد کشمیر کے لیے کرتے تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان نے اپنے حلقے میں کوئی خدمت نہیں کی اسی لیے الیکشن ہارے، وہ اپنی شکست سے سٹ پٹا گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اے پی سی بلانے سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، فضل الرحمان

خرم شیر زمان نے کہا کہ مولانا اور ان کے اتحادیوں نے اے پی سی کو بھی شرمندہ کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی بلانے سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، مارچ تو نکل گیا اب ملین مارچ ہی رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریکیں ہمیشہ اپوزیشن جماعتوں کے اشتراک سے ہی چلتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تذبذب سے نکلیں اور عوام کے سامنے واضح لائحہ عمل رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں