کراچی : تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، یہ اپنی کوششوں کو دہراکرہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم معاہدےکی یادہانی کیلئےآصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، یہ اپنی کوششوں کو دہراکرہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس بنیاد کےنام پرمہاجربیساکھی بھی اب نہیں رہیں ، دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں۔
خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔