اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ حکومت چاہتی ہے این ڈی ایم اے آکر روڈ بھی صاف کرے، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ این ڈی ایم اے آکر روڈ بھی صاف کرے.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی کے علاقے قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں‌ کا دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا.

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی وزیر کہتے ہیں‌ سب ٹھیک ہے، میں‌ دکھانا چاہتا ہوں‌ کہ یہاں‌ پانی میں‌ بچے تیر رہے ہیں‌ اور گاڑیوں کی لائنیں‌ لگی ہوئی ہیں.

انہوں‌ نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ این ڈی ایم اے آکر روڈ بھی صاف کرے، وزیر شارع فیصل پر گول گول گھوم کر ویڈیوز بنا رہے ہیں، بلاول، وزیر اعلیٰ‌ اور وزیر بلدیات یہاں‌ آکر حالات دیکھیں.

خرم شیر زمان نے کہا کہ پورے شہر کا دورہ کریں گے اور حقائق سامنے لائیں‌ گے.

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بارش کی پیشگی اطلاعات کے باوجود ناقص انتظامات سامنے آرہے ہیں، کئی علاقوں میں‌ پانی لوگوں کے گھروں میں‌ داخل ہوچکا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا ہے، سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں