کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آغاسراج درانی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا دوران تحقیقات عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا، ہماری حکومت میں قانون سب کے لئے برابرہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے آغاسراج درانی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ، نیب کی جانب سےگرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی مستعفی ہوں، آغاسراج کا دوران تحقیقات عہدےپررہنےکااخلاقی جوازنہیں بنتا۔
[bs-quote quote=” ہماری حکومت میں قانون سب کے لئے برابرہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خرم شیر زمان "][/bs-quote]
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وزرا بھی تحقیقات کےدوران مستعفی ہوئے ہماری حکومت میں قانون سب کےلئےبرابرہے، عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کررہا ہے۔
یاد رہے نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوگرفتارکرلیا ہے، نیب کی جانب سے راہداری ریمانڈحاصل کرنے بعد انھیں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا
چیئرمین نیب نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے۔
نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرز انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سےگرفتارکیاگیا، آغاسراج درانی کوکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا، ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔