منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےعوام کی زندگی اجیرن ہے، کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ کے الیکٹرک نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو احتجاج وسیع کریں گے، شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےعوام کی زندگی اجیرن ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک نے روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے، کے الیکٹرک اووربلنگ کے معاملات کو لگام دے ، کےالیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار ادا کررہی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کے ای کی من مانیوں پر نہیں چھوڑیں گے، فرنس آئل سے متعلق تیل کمپنیوں کی وضاحت آچکی ہے، کے ای جھوٹ بولنے کی بجائےعوام کو گرمی میں سہولت مہیا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں موجود شہریوں پر پانی بجلی کا عذاب برداشت نہیں کریں گے، سابقہ حکومتی ادوار میں سیاسی بھرتیوں نے کے الیکٹرک کو بھی تباہ کیا، گورنر سندھ سے کے الیکٹرک حکام کی ملاقات اور احتجاج کے اچھے نتائج ملیں گے۔

خرم شیر زمان نے خبردار کیا کہ کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں