اشتہار

ایم کیوایم کو کراچی میں سیٹیں بانٹیں گئیں، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو کراچی میں سیٹیں بانٹیں گئیں۔

یہ بات خرم شیر زمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہی، پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، ریحانہ ڈار، سلمان اکرم راجا، سیمابیہ طاہر، شیر افضل مروت، شاندانہ گلزاراور دیگر رہنما و امیدوار بھی موجود تھے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ شہر قائد نے 2018 میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے 2024 میں 2018 سے بھی زیادہ ووٹ دیئے۔

- Advertisement -

خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی نے 19سیٹیں جیتیں مگر ہمیں ہرادیا گیا، کراچی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، تباہی کی ذمہ دار ایم کیوایم کو سیٹیں تحفہ میں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے بعد بعد جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر ہے مگر ان کو بھی سیٹس نہیں دی گئی، این اے 236 میں عالمگیر خان کو ایک لاکھ سے زائدووٹ ملے مگر فارم 47میں صرف 1300ووٹ دکھائے گئے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقے میں آر او نے نتیجہ تبدیل کرنے سے انکار کیا تو آدھی رات میں آراو کو ہی تبدیل کردیا گیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ میں اس ظلم کے خلاف ڈٹ گئی ہوں اور خوف کے بت توڑ دیئے، ایک ماں اپنے بچوں کے بغیر باہر نکلی اور سیالکوٹ کے عوام نے میرا ساتھ دیا۔

فیصل واوڈا کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کے سمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میں نے کہا ظلم نہیں ہونا چاہیے،الیکشن باہر لڑیں دروازے توڑ کر گھروں میں نہ داخل ہوں۔خواجہ آصف کیلئے آر او کے دفتر میں نتائج کو تبدیل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں