کراچی : رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تجاوزات کیخلاف ہونے والے آپریشن میں غریبوں کے رکشوں کو نقصان پہنچانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات ٹیم نے پٹیل پاڑہ پل کے نیچے رکشوں کو کرین سے تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات ٹیم کو عوام کی املاک کو برباد کرنے کا کس نے حق دیا، میئر کراچی اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات ٹیم نے جان بوجھ کر غریب لوگوں کے رکشوں کو تباہ کیا، میئر کراچی اس واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، میئر کراچی وسیم اختر فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیورز کے بھاری نقصانات کا ازالہ کریں۔