اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

مستقبل میں سندھ کے اندر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مستقبل میں صوبہ سندھ کے اندر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،  تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے  اپنی گفتگو میں کہا کہ آج کل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک نئی دکان کھولی ہوئی ہے۔

اس دکان کا نام آل پارٹیز کانفرنس ہے اور اب وزیراعلی سندھ کو مسائل کے حل کے لئے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت بھی پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے پھر بھی کرپشن ہی کرنی ہے،11سالوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر صوبے میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نے اپنی پہنچان تبدیل کردی ہے، مریم صفدر اپنے آپ کو مریم نواز کہلواتی ہیں اور بلاول زرداری اپنے آپ کو بلاول بھٹو کہلواتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان11جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دیتے ہوئے کہا تھا پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکتا، شہر کراچی میں پانی پر جھگڑے شروع ہوجائیں گے، حکومت کو ہر گھر سے ٹیکس ملتا ہے اربوں روپے جانے کہاں جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں