پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے کے الیکٹرک کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج پر نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج پر نوٹس لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں آج میٹنگ میں کے الیکٹرک پر بات ہوگی، گورنر سندھ کو بلایا ہے ان کے ساتھ میٹنگ ہوگی، کراچی وزیراعظم کا شہر ہے، نیپرا وفاق کے اندر آتا ہے، کے الیکٹرک ایک پرائیویٹ ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی 14 افراد کے لیے نیپرا نے تسلیم کیا کہ کرنٹ سے اموات ہوئیں، آج تیسرا دن ہے، ایم پی ایز ایم این ایز کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج پر ہیں، کل وزیراعظم فیصلہ کریں گے کے الیکٹرک کا کرنا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آج کرنٹ لگنے سے 6 افراد چل بسے

خرم شیر زمان نے کہا کہ کے الیکٹرک پر کوئی ہاتھ ڈالنے والا ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، کے الیکٹرک قاتل الیکٹرک ہے، ہمیں کسی سے کوئی غرض نہیں ہے صرف ووٹرز کی فکر ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں شادی ہال، مالز، ریسٹورنٹ سب بند ہیں، کے الیکٹرک بتائے ابھی کونسی بجلی زیادہ استعمال ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ سے آن لائن کلاسز اور امتحانات متاثر ہورہے ہیں، کوئی بھی ادارہ ہو اگر انصاف نہیں ملے گا تو ہم احتجاج کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آج بھی کارساز میں تاریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پچھلے سال بھی 14 لوگوں کا انتقال ہوا تھا، انتقال زیادہ ہوئے تھے مگر نیپرا نے 14 کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں